آئین کی برتری منوا کر رہیں گے۔ شیخ زاہد فیاض

ہماری جدوجہد آئین پاکستان پر عمل درآمد کے لئے ہے۔ جسے آج تک فوجی و سیاسی آمر صرف اپنی ذات کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔ آئین کی دھجیاں اڑا کر آئین کی بات کرنے والوں پر واضح ہو جانا چاہیے کہ اب آئین کی کوئی بھی شق عملا معطل نہیں رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار شیخ زاہد فیاض سینیئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن نے ایک بیان میں کیا اور مزید کہا کہ آج تک مسلسل عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے عوامی قوت سے خائف ہونے کی بجائے آئین پر عملدر آمد کرنے کا اعلان کیوں نہیں کرتے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کوئی بھی مطالبہ نہ آئین کے منافی ہے اور نہ ہی بہت زیادہ وقت کا متقاضی۔ قوم کو مسائل سے نکالنے کا اب ایک ہی راستہ ہے کہ درحقیقت آئین کی برتری تسلیم کی جائے اور انتخابات سے پہلے تمام آئینی تقاضے پورے کئے جائیں وگرنہ بغیر اصلاحات کے روٹین کا الیکشن بے نتیجہ اور ’’ایکشن ری پلے‘‘ ثابت ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top